ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کا نواں کورونا مریض صحتیاب ہوکر پہنچا بھٹکل، کہا ڈرنے کی ضرورت نہیں، کورونا کی علامات ہیں تو فوری کرے جانچ

بھٹکل کا نواں کورونا مریض صحتیاب ہوکر پہنچا بھٹکل، کہا ڈرنے کی ضرورت نہیں، کورونا کی علامات ہیں تو فوری کرے جانچ

Sat, 18 Apr 2020 15:49:36    S.O. News Service

بھٹکل 18/ اپریل (ایس او نیوز) کورونا سے متاثرہ نواں مریض  آج سنیچر کو صحت یاب ہوکر بھٹکل پہنچ گیا اور تنظیم کے زیر انتظام کورنٹائن سینٹر میں اسے مزید چودہ دنوں کے لئے  داخل کیا گیا اس سے قبل یہاں بھٹکل کے 8 لوگ کورنٹائن میں ہیں جس میں ایک نوجوان مینگلور وینلاک اسپتال سے ڈسچارج ہوا ہے تو دیگر آٹھ لوگ کاروار پتنجلی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

کاروار سے بھٹکل پہنچتے ہی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے  26 سالہ نوجوان نے  بتایا کہ کاروار پتنجلی اسپتال میں ہمیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی تھی اورکسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں  ہوئی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر  ہریش کمار کے ساتھ ساتھ کورونا کے خصوصی آفسر ڈاکٹر شرد اور  ضلع کے ہیلتھ آفسر ڈاکٹر اشوک کمار  کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا۔

نوجوان نے بتایا کہ اگر کسی میں کورونا کی کوئی علامات پائی جاتی ہے  تو  انہیں فوری کورنٹائن میں جانا چاہئے گھرپر اپنے آپ کو بند کردینا چاہئے  تاکہ یہ وبا مزید پھیل نہ سکے۔ مزید کہا کہ ہمیں  تنظیم اور شہر کے دیگر ذمہ داران جو بھی ہدایات  دیتے ہیں اس پر عمل کرنا چاہئے۔

بھٹکل کورنٹائن سینٹر میں  قریب دس دن قبل کاروار پتنجلی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر آنے والے  65 سالہ شخص نے بتایا کہ  میڈیا میں کورونا کو لےکر جس طرح ڈرایا جارہا ہے کہ عمر رسیدہ لوگوں پر یہ وائرس زیادہ اثر کرتا ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میری بھی عمر 65 سال ہے، اور ہم اللہ کے شکر سے صحت یاب ہوکر لوٹے ہیں۔ اصل میں  ہمیں بالکل ڈرنا نہیں چاہئے، اللہ پر بھروسہ ہونا چاہئے، لیکن وقت پر اپنا علاج بھی کرنا چاہئے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کے ساتھ ساتھ ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو آفسرمحمد روشن اور بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر بھرت کا بھی تذکرہ کیا، ساتھ ساتھ مجلس اصلاح و تنظیم، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن   اور سماجی کارکنان یونس رکن الدین، نثار احمد ٹاپ اور امتیاز اُدیاور کا  خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارا پورا خیال رکھا  اور ہم جیسے تمام لوگوں کو  ہر طرح کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔  موصوف نے بتایا کہ لوگوں کو کورونا کے  تعلق سے بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  ہمیں اپنے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے لئے  سیمپل دینے  میں کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،  اگر رپورٹ پوزیٹو بھی آتی ہے تو ہم فوری طور پر علاج کرسکتے ہیں اور ابتدا میں ہی کورنٹائن کرنے پر اس وائرس  کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔مزید کہا کہ سیمپل دینے میں کسی کو ڈرنے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے، تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نےبھی ہمارا اچھا  ساتھ دیا اور ہمارا بھرپور خیال رکھا۔تنظیم کی طرف سے بھی ہمیں  مکمل تعاون ملا۔

کورونا کا مقابلہ کرکے  صحتیاب ہوکر مینگلور وینلاک اسپتال سے سب سے پہلے صحت یاب ہوکر بھٹکل پہنچنے والے  نوجوان نے اس موقع پر کہا کہ اگر کسی کے اندر کورونا کی کوئی علامات ہے تو اُسے چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنی جانچ کرائیں، کیونکہ اول وقت پر جانچ کرانے سے کورونا مزید دوسروں تک نہیں پہنچ پائے گا ورنہ آپ کے لئے بھی مسئلہ ہے اور آپ کے ساتھ ساتھ تمام گھروالے بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے اس نوجوان نے بتایا کہ جیسے ہی وہ  مینگلور ائرپورٹ پر اُترا، اس کا ٹمپریچر غالباً کچھ زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے سیدھے وینلاک اسپتال لے جایا گیا اور وہاں جانچ کرنے پر رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد ہمارا بہت زیادہ خیال رکھا گیا اور اچھا علاج ہوا۔ آج الحمدوللہ میں بے حد پرسکون ہوں، ہمیں بھٹکل میں بھی تنظیم کی طرف سے بھرپور تعاون ملا، یہاں ہمیں کھانے پینے کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے اور ہماری ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ آج نواں مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اب صرف دو لوگ ڈسچارج ہونا باقی ہے۔ یاد رہے کہ ایک حاملہ خاتون اس وقت اُڈپی اسپتال میں ایڈمٹ ہے تو اُس کا خاوند کاروار پتنجلی اسپتال میں روبہء صحت ہے۔جبکہ بھٹکل یا اُترکنڑا کے تمام دیگر کورونا سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوکر بھٹکل پہنچ چکے ہیں اور کورنٹائن سینٹر میں داخل کئے گئے ہیں۔


Share: